کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا


لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی شدید بارشوں نے معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صورتحال 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلیات، ملاکنڈ اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔
ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں2 بچے برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، بلوچستان میں مون سون بارشوں میں اموات کی تعداد34 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں2 خواتین اور19 بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل









