ابوظہبی : پاکستان کے سٹار بلے باز اور گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ہفتے کے روز پاکستان سپر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹار بلے باز نے پاکستان سپر لیگ6 ( پی ایس ایل ) میں اپنے 500 رنز مکمل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کیرئیر میں بھی دو ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ وہ یہ منفرد کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
ابوظہبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کے میچ میں بابراعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ پی ایس ایل 6 میں بابراعظم کے رنز کی تعداد 501 ہوگئی ۔
وہ پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے کسی بھی ایک ایڈیشن میں پانچ سو رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں ۔
اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بابراعظم ہی تھے ۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بنا کر یہ حاصل کیا تھا ۔ حالیہ سیزن میں بابراعظم کا اوسط 71.57 ہے ۔
اس اننگز کے دوران بابراعظم نے اپنے پی ایس ایل کیرئیر میں 2000رنز بھی مکمل کیے ۔ بابراعظم کے پی ایس ایل کیرئیر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابراعظم کے بعد دوسرے نمبر پر کامران اکمل ہیں ، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 1763 رنز بنائے ہیں ۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- ایک دن قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 2 منٹ قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 12 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 41 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل