جرم

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے،آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 7th 2024, 10:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہمند  میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے ایف سی کیمپ پر حملے کی کوشش کی تھی۔ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کوئی اور دہشت گرد باقی نہ رہ جائے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔