7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض سامنے آئے ہیں۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔
دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 17 اور کیپیٹل ہسپتال میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے تھے جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 13 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ، وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لینے آج بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے
- 2 hours ago

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو وکلا سے بات کرنے کی اجازت
- 2 hours ago

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 13 hours ago

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنے کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے
- 2 hours ago

دہشت گرد کا شکار جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے
- 2 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش اور برفباری متوقع
- 6 minutes ago
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 13 hours ago
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 12 hours ago

26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری ملائیشیا سے بے دخل
- 2 hours ago

شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےو ارنٹ گرفتاری برقرار
- a minute ago

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 12 hours ago