جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو کیا تھا لیکن اب تک بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا نہیں کر پایا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

اسلام آباد :آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 18 ستمبر تک کے لیے جاری کیے گئے اپنے اجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے لیے ابھی بھی کئی رکاوٹیں عبور کرنا ہوں گی اور بیرونی فنانسنگ کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو کیا تھا لیکن اب تک بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا نہیں کر پایا ۔ اس کے نتیجے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کا معاملہ مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ اس گیپ کو پورا کرنے کے لیے پاکستان نے مختلف ممالک اور اداروں سے قرض کی درخواستیں کی ہیں۔ ان میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کی درخواست بھی کی ہے۔

آئی ایم اف نے پاکستان کو بتایا ہے کہ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی پاکستان کا ایجنڈا شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کو اب ان شرائط کو پورا کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

 

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں درخواستگزاروں سابق خاتون اول ثمینہ علوی اور اواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

اس موقع پر اواب علوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے 4 بجے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلینک سیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں کچھ نہیں ملا تو ڈیڑھ دو گھنٹے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے آگئے اور انہوں نے بغیر سوچے سمجھے سیل لگادی۔ ایک ادارے کو کچھ نہیں ملا تو دوسرے کو پکڑا، اسے کچھ نہیں ملا تو تیسرے چوتھے کو پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، اگر کوئی نوٹس ملتا تو ہم جواب دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا

پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی   کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll