جرم

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم دھماکا، متعدد زخمی

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 9 2024، 3:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم دھماکا، متعدد زخمی

وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایم ایس ہسپتال کے ڈاکٹر حماد محمود کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔