شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے


شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے، شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔
تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔
شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 2 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 2 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 2 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 گھنٹے قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 8 گھنٹے قبل








