جی این این سوشل

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی،پاکستان اور جنوبی کوریا کےدرمیان میچ  برابر

جنوبی کوریا نے پاکستان کے خلاف آخری سیکنڈز میں گول کرکے میچ 2-2  گول سے  برابر کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی،پاکستان اور جنوبی کوریا  کےدرمیان میچ  برابر
ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی،پاکستان اور جنوبی کوریا کےدرمیان میچ  برابر

ہلنبیور: ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں جنوبی کوریا نے پاکستان کے خلاف آخری سیکنڈز میں گول کرکے میچ 2-2  گول سے  برابر کردیا۔ 

چین کے شہر  ہلنبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنو بی کوریا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر  ہوگیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دلچسپ میچ ہوا ، کوریا نے دوسرے ہی کوارٹر میں گول کرکے برتری قائم کی جو تیسرے کوارٹر تک برقار رہی۔

پاکستان ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکی تھی اور ایک گول سے ہار رہی تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور حنان شاہد نے اوپر نیچے دو گول کردیے۔

دوران میچ ایک وقت پر پاکستان 1-2 سے جیت رہا تھا مگر میچ کے اختتام میں 9 سیکنڈ باقی تھے کہ جنوبی کوریا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

قومی ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 

علاقائی

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا ہے، عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند  کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر بتائے ریڈ زون سیل کرنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور مارگلہ روڈ پر میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگادی گئی ہیں۔

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

کوئٹہ زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

رواں سال اب تک کانگو کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ  زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال اب تک کانگو کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی  کوشش کی گئی، بیرسٹر سیف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا مگر ہمارے پرامن کارکنوں نے ناکام بنادیا۔

اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئی،متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی  کوشش کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی گئی جبکہ پی ٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ اشتعال دلانے کا مقصد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آرز اور آئندہ این او سی نہ دینے کا بہانہ بنانا تھا، میں نے ہفتے کے دن صبح ہی کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کی مبارکباد دی تھی کیونکہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری تھا۔ کل کے جلسے سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت کتنی حواس باختہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا سمندر جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ متعین کردہ راستوں کی بندش کیوجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ نہیں پہنچے، یہ جعلی حکومت اپنی نااہلی کیوجہ سے گرے گی،عوام کا سمندر دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلٰی گنڈا پور عظیم الشان قافلے کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے، علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے کثیر تعداد میں عوام نے جلسے میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll