جی این این سوشل

صحت

پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ،وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ،وزیر اعلی پنجاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاکستان

5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کی بنیاد پر پی اسی ڈی پی تقسیم نہیں ہوتی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی وفاق کے دائرہ کار کے مطابق تقسیم ہوتی ہے، پہلے صوبوں کو 40 اور وفاق کو 60 فیصد حصہ ملتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبوں کو 58 اور وفاق کو 42 فیصد حصہ ملتا ہے، 2018 سے 2022 تک پی ایس ڈی پی میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال بعد ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کر دیا تھا، ہمارے 5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے،  شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔

تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز

انٹربینک اور اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک اور اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگاہو کر 281 روپے 3 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll