جی این این سوشل

پاکستان

فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر واوڈا کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر  چیئر مین  سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کردی۔

چیئرمین سینیٹ نے دوران اجلاس نازیبا افلا فلک ناز کے الفاظ حذف کردئیے، جبکہ فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ فلک ناز کی رکنیت معطل کی جائے۔

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلک ناز نے اگر معذرت نہ کی تو معطل کردوں گا، جس پر حکومت اور اپوزیشن ارکان  چیئرمین  ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا۔  

تفریح

شاہ رخ خان نےمالی سال 24 ۔ 2023 کے دوران 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا

فہرست کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان نےمالی سال 24 ۔ 2023 کے دوران 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا

بھارتی اداکاروں نے گزشتہ سال کے دوران حکومت کو اربوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کئے ہیں۔

معروف جریدے فارچون کی رپور ٹ کے مطابق بھارتی اداکاروں میں سے شاہ رخ خان نےمالی سال 24 ۔ 2023 کے دوران 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا۔2023 میں ہٹ فلمیں ریلیز کرنےوالے شاہ رخ خان نے صرف 2023 میں اپنی فلموں سے 25 ارب بھارتی روپے کمائے۔ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف ادا کار تھالاپاتھی وجے کا نام ہے جنہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

فہرست کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔

امیتابھ بچن نے 71 کروڑ روپے اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ فہرست میں کپل شرما کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کے اعلانات بھی کئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت پھر ملتوی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت  پھر ملتوی

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی ، عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے ، وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل نہ دیئے جاسکے ، معاون وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ، نیب پراسیکوشن ٹیم نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کردی ۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کے لیے وکلا صفائی کو 16 مواقع دیے جا چکے ہیں، وکلا صفائی کی جانب سے 12وکالت نامے اس ریفرنس میں جمع کروائے گئے ہیں ، بیرسٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کر لیں۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عدالت ایک موقع دے آئندہ سماعت پر اگر مرکزی کونسل نہیں آتے تو ہم جرح کر لیں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کیا گیا، سیکرٹری چیف جسٹس

اعلامیے میں کہا گیا کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کرنا افسوسناک ہے، آف دی ریکارڈ گفتگو سے غیر ضروری طور پر سنسنی پھیلائی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کیا گیا، سیکرٹری چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے صحافیوں کے ساتھ چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو نشر کرنے کو قابل افسوس قرار دے دیا۔
سیکریٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روز کی گفتگو پر وضاحت جاری کر دی، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کرنا افسوسناک ہے، آف دی ریکارڈ گفتگو سے غیر ضروری طور پر سنسنی پھیلائی گئی۔

سیکریٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ افراد کو غیر ضروری اہمیت دینے سے اصل مقاصد سے ہٹ جاتے ہیں۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ صحافی نے رانا ثنااللہ کے بیان پر فالواپ سوال کیا۔

سیکریٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے کہا رانا ثنااللہ سے نہیں ملا نہ ان کے بیان کاعلم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll