تفریح

شاہ رخ خان نےمالی سال 24 ۔ 2023 کے دوران 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا

فہرست کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 10th 2024, 11:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ رخ خان نےمالی سال 24 ۔ 2023 کے دوران 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا

بھارتی اداکاروں نے گزشتہ سال کے دوران حکومت کو اربوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کئے ہیں۔

معروف جریدے فارچون کی رپور ٹ کے مطابق بھارتی اداکاروں میں سے شاہ رخ خان نےمالی سال 24 ۔ 2023 کے دوران 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا۔2023 میں ہٹ فلمیں ریلیز کرنےوالے شاہ رخ خان نے صرف 2023 میں اپنی فلموں سے 25 ارب بھارتی روپے کمائے۔ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف ادا کار تھالاپاتھی وجے کا نام ہے جنہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

فہرست کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔

امیتابھ بچن نے 71 کروڑ روپے اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ فہرست میں کپل شرما کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کے اعلانات بھی کئے ہیں۔