جی این این سوشل

علاقائی

طلبا کیلئے خوشخبری ، امتحانات میں فیل نہیں کیا جائے گا

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نویں ،دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اس بار امتحانات میں فیل نہیں کیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طلبا کیلئے خوشخبری ، امتحانات میں فیل نہیں کیا جائے گا
طلبا کیلئے خوشخبری ، امتحانات میں فیل نہیں کیا جائے گا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے طلباء کے لیے بڑا اعلان کیا گیا جس کے مطابق نویں ،دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا  کو امتحانات میں  فیل نہیں کیا جائے گا ۔جس کے نمبر 33 فیصد سے کم ہوئے اس کو اضافی نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا ۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ امتحانات کا فارمیٹ تبدیل اور نصاب بھی کم کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سند ھ کےتعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گرمی بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔

صوبے بھر میں دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے شروع ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اسکول کھول دیئے گئے تھے۔

سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں  چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کی گئی ہیں اور جب کہ 21 جون سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت  ریلیف مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

بعد ازاں، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات

متاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے  بھی ہمراہ تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کااستقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ  نے ہمارے  گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ،ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll