جی این این سوشل

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی  کیلئے    جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ میں (کل)جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 

اسی روز کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان اور میزبان چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور چیمپئن کا فیصلہ 17 ستمبر کو ہو گا ۔

جرم

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی، وزیر اعلیٰ کو نوٹس

مراد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر  سے  دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی، وزیر اعلیٰ کو نوٹس

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کو دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر جاری مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور خاتون ورکر کو ضلع جیکب آباد میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کے مطابق خاتون پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ گاؤں اللہ بخش جاکھرانی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پیش آیا۔متاثرہ خاتون پولیس کے پاس پہنچی جسے میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا اور میڈیکل رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون سمیت دو پولیو ورکرز کو اغوا کیا گیا تھا، موبائل فون بند ہونے پر لوکیشن ٹریس کرکے کارروائی کی گئی اور اور پولیو ورکز کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزمان فرار ہوگئے لیکن واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے بتایا کہ خاتون پولیو ورکر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جیکب آباد پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر مغوی خاتون کو بازیاب کرا لیا ہے۔ متاثرہ پولیو ورکر کو سخت سکیورٹی میں جمس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مراد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو ورکر کی بھرپور مدد کی جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری

اعلامیہ کے مطابق  ای سی سی نے وزارت مواصلات کی سمری چترال ہائی وے کے سول ورک کی سمری منظور کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ  کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری  کردیا گیا ۔  

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی میں اہم فیصلوں سمریوں کی منظوری دیدی  گئی، وزارت خارجہ کی شنگھائی کانفرنس کے لئے  ایک  ارب روپے کے اضافی فنڈز کی سمری پیش وزارت خارجہ کی سمری پر فیصلہ موخر  کردیاگیا،وزارت پیٹرولیم کی کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی انتہائی محدود کرنے کی سمری پیش ہوئی ۔  

اعلامیہ کے مطابق  ای سی سی نے وزارت مواصلات کی سمری چترال ہائی وے کے سول ورک کی سمری منظور کرلی ۔  

 ای سی سی نے گندم کی سال 2015،16 میں دی جانیوالی سبسڈی کےلئے238.42ملین روپے کے فنڈز کی منظوری  دے دی،جبکہ  پاکستان کاٹن سنٹرل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 656ملین   روپے قرض لینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ایم پاکس میں مبتلا شہری کا تعلق لوئر دیر سے ہے ، متاثرہ شہری کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 4 میں سے 3 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی کا کہنا ہے تینوں مریضوں کی رپورٹس کلیئر آگئی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll