علاقائی

شاہ فیصل 3 نمبر میں آتشزدگی ، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ پر فوری قابو پا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 12th 2024, 12:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ فیصل 3 نمبر میں آتشزدگی ، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہ فیصل 3 نمبر میں رہائشی عمارت کی دکانوں میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کمشنر کراچی اور ڈی سی ملیر کو فوری جائےوقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی سی کو امدادی کاموں کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور غیر قانونی پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ پر فوری قابو پا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔