Advertisement
ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کی ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق

ٹی اے نے ہر درخواست کے لیے الگ وکیل کیوں رکھا ہوا ہے؟ جبکہ ایک وکیل کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا اور دوسرے کو نہیں،عدالت کے ریمارکس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 12th 2024, 8:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی اے کی ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق

کراچی ـ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔

عدالت نے اس حوالے سے استفسار کیا کہ اگر نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے تو کیا ایکس اب بحال ہو چکا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ابھی تک ایکس تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ عدالت نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب نوٹیفکیشن واپس لیا جا چکا ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لیے الگ وکیل کیوں رکھا ہوا ہے؟ جبکہ ایک وکیل کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا اور دوسرے کو نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement