جی این این سوشل

کھیل

خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار

خالد محمود نے 11 سال تک بطور بی سی بی ڈائریکٹر خدمات انجام دیں اور اب وہ جلال یونس اور نائمور رحمان کے بعد تیسرے ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خالد محمود ڈائریکٹر  پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر خالد محمود اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے سی ای او نظام الدین چوہدری نے خالد محمود نے بھی  کی دستبرداری کی تصدیق کردی۔

خالد محمود نے 11 سال تک بطور بی سی بی ڈائریکٹر خدمات انجام دیں اور اب وہ جلال یونس اور نائمور رحمان کے بعد تیسرے ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔ 

سابق بنگلادیشی کپتان خالد محمود ڈائریکٹر کے علاوہ بی سی بی میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں چیئرمین گیم ڈیولپمنٹ اور نائب صدر کرکٹ آپریشنز کے عہدے بھی شامل ہیں۔

2006 میں کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے بطور ٹیم منیجر بی سی بی میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں بورڈ ڈائریکٹر بنے، انہوں نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور ڈھاکا پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے۔

بطور کھلاڑی انہوں نے 12 ٹیسٹ اور 77 ون ڈے کھیلے جبکہ 1999 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ خالد محمود کی کامیابیوں میں 2020 میں بنگلادیش کی انڈر 19 ورلڈکپ میں کامیابی اور 2016 میں بی پی ایل اور متعدد ڈی پی ایل ٹائٹل جیتنا شامل ہیں۔

 

علاقائی

کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

حکومت سندھ نے سکیورٹی کی پیش نظر عید میلاد النبی اور چپ تعزیہ کے موقع پرڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

حکومت سندھ نے سیکیورٹی کی پیش نظر عید میلاد النبی اور چپ تعزیہ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 13سے17ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ا سٹاک ایکسچینج :کاروبار کے اختتام پر 365 پوائنٹس کا اضافہ

انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام  پر  ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ا   سٹاک ایکسچینج :کاروبار کے اختتام  پر  365 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر   ہنڈرڈانڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 165 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

واضح رہےکہ انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام  پر  ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں 56 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,217 جبکہ کم ترین سطح 78,577 پوائنٹس رہی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائے گا، شاہ محمود قریشی

یہ حکومت آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائے گا، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائے گا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں الیکشن ہونےجا رہے ہیں، کشمیری پاکستان سے مایوس ہوگئے ہیں، نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آرہا،صنعت اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے، آئینی پیکیج کی بات ہورہی پے جو عدلیہ کے لیے سوالیہ نشان بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا ، ہمارے 10 ایم این ایز کو قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے ، اسپیکر کے بیان پر آئی جی اسلام آباد کے بیان کو فوقیت دی جا رہی ہے۔

سابق وزیر خارجہ کے مطابق نوید قمر، خورشید شاہ اور اسپیکر ایاز صادق نے تقدس ایوان سے متعلق جوگفتگو کی وہ قابل تحسین ہے، اسپیکر نے ہمارے ایم این ایزکے پرڈوکشن آڈر جاری کیے ہیں، وہ پیش ہو کر اپنے آغوا کا احوال بتائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll