جی این این سوشل

دنیا

چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورۂ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی تھی ۔

 

پاکستان

پاکستان ا سٹاک ایکسچینج :کاروبار کے اختتام پر 365 پوائنٹس کا اضافہ

انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام  پر  ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ا   سٹاک ایکسچینج :کاروبار کے اختتام  پر  365 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر   ہنڈرڈانڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 165 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

واضح رہےکہ انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام  پر  ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں 56 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,217 جبکہ کم ترین سطح 78,577 پوائنٹس رہی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لوگ شہید ہورہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ  کی ملاقات

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ سے ملاقات کی۔

پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغانستان کےقونصل جنرل محب اللہ  نےملاقات کی، سرکاری ذرائع  جت مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ  کی ہونے والی ملاقات میں افغان قونصل جنرل نےضلع خیبرمیں راستےکھولنےکی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورکی جانب سے افغان قونصل جنرل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

افغانستان کےقونصل جنرل محب اللہ کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ راستوں کی بندش کی بدولت افغانستان کا فروٹ خراب ہورہا ہے،افغان طلبہ کےپاکستان کےتعلیمی اداروں میں داخلوں اورویزوں پربات چیت بھی کی گئی۔

یاد  رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لوگ شہید ہورہے ہیں ۔ آپ اپنی پالیسی اپنے پاس رکھیں ۔ میں خود افغانستان سے بات کروں گا۔ میں چاپلوسی نہیں کرسکتا ۔ کسی کا نوکر یاغلام نہیں ۔ ادارے اپنی اصلاح کرلیں اسی میں سب کی بہتری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی.

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی جانب سے احمد ندیم اور حنان شاہد نے 2، 2 جبکہ عبدالرحمان نے ایک گول سکور کیا، پاکستان نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کیے۔

پاکستان ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، گزشتہ میچ میں جاپان کو شکست دی جبکہ 2 میچ برابر رہے، گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll