جرم

سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، دو خوارج دہشتگرد جہنم واصل

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے، ترجمان سی ٹی ڈی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 13th 2024, 10:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، دو خوارج دہشتگرد جہنم واصل

سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، دو خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو خوارج موقع پر مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ہمیشہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہر اول دستہ ہے اور یہ فورس ہمارا سرمایہ ہے۔