علاقائی

گجرات میں تیز رفتاز مزدے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کہ اچانک ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو ٹکر دے ماری 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 14th 2024, 9:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گجرات میں تیز رفتاز مزدے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

گجرات : گجرات کے علاقے رحمانیہ میں ایک دلخراش حادثے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان پولیس اہلکار یوسی گشت پر تھے کہ اچانک ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو ٹکر دے ماری جس سے دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت پرویز احمد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لالہ موسیٰ کے رہائشی تھے۔

پولیس نے مزدےکو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔