جی این این سوشل

دنیا

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک

21 اگست کو خالدہ ضیا اسی اسپتال سے 45 دنوں تک علاج کرا کر گھر لوٹی تھیں سابق وزیر اعظم گزشتہ پانچ سالوں سے گھر میں نظر بند بھی تھیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق  بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک، پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔طبیت بہتر ہونے پر علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔

بی این پی میڈیا سیل کے رکن سیر الکبیر خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی) کی سربراہ 79 سالہ خالدہ ضیا اپنی رہائش سے تقریباً 1.40 بجے ’ایورکیئر اسپتال‘ پہنچیں جہاں ان کی کئی طرح کی جانچ کرائی گئی اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالدہ ضیا کے ڈاکٹر پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے کئی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد انھیں ایک پرائیویٹ کیبن میں رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے ریزلٹس کو ریویو کرنے کے بعد آگے علاج کیا جائے گا۔

یادرہے 21 اگست کو خالدہ ضیا اسی اسپتال سے 45 دنوں تک علاج کرا کر گھر لوٹی تھیں۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ پانچ سالوں سے گھر میں نظر بند بھی تھیں۔

؎انھیں 6 اگست کو بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کے حکم پر رِہا کر دیا گیا تھا۔ 5 اگست کو ان کی سخت حریف شیخ حسینہ کی قیادت والی عوامی لیگ حکومت گر گئی تھی، جس کے بعد انھیں ان کے خلاف سبھی الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔
بی این پی چیف طویل مدت سے کئی طرح کی بیماریوں سے نبرد آزما ہیں۔ مثلاً انھیں لیور سیروسس، ذیابیطس، گردہ، پھیپھڑا، قلب اور آنکھوں سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعہ 23 جون کو ان کے سینے میں ’پیس میکر‘ لگایا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں لیور سیروسس کا پتہ چلنے کے بعد سے ان کے ڈاکٹر انھیں بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

جرم

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

یہ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کی گئیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات کو پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنزکئے ، اس دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کی گئیں۔ ان آپریشنز میں میانوالی سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد اور فیصل آباد سے داعش کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، عثمان، عمران صدیقی، شانی، شوکت، احمد خان، شیراز محمود، سعید الرحمن اور مستجاب کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا ارادہ مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلاؤ کا تھا۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ژوب : ڈیرہ  اسماعیل  خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ 

لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll