جی این این سوشل

کھیل

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی20 میں پاکستان کو 10رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی20 میں پاکستان کو 10رنز سے شکست دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں، قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم کی ابتدائی 5 وکٹیں 47 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد عالیہ ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکیں۔

پاکستان ویمن ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بناسکی، عالیہ ریاض 52 اور فاطمہ ثنا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ :
فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم اسکواڈ :
لورا وولوارڈ، تزمین برٹس، اینیک بوش، ماریزان کپ، چلو ٹریون، اینری ڈیرکسن، سن لوس، سینالو جفتا، سیشنی نائیڈو، آیا بونگا کھاکا، تمی سکھونے

واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے باقی دونوں میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

علاقائی

پولیو ورکر ز کی سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت، ڈی سی جیک آباد عہدے سے فارغ

ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو  بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیو ورکر ز کی  سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت، ڈی سی جیک آباد عہدے سے فارغ

جیکب آباد میں پولیو ورکر کے سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پرسندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر جیک آباد ظہور علی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ظہور علی کو  محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر کشمور کندھ کوٹ امیر فضل اویسی کے سپرد کر دیا گیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو  بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا،سمیر نور چنا کو سینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔اسی طرح ایس ایس پی جیکب آباد کا اضافی چارج ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ بشیر بروہی کے سپرد کردیاگیا،

انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ افسران کو ہٹانے کے چار الگ الگ سے نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 اختتام پذیر ہو گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے یہ دوسری مشق ہے، فوجی جوانوں کا مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا گیا۔  

ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 کا آغاز 8 ستمبر سے ہوا، مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان باہمی تجربات اور تربیتی مہارتوں سے استفادہ کرنا تھا۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، فوج جوانوں نے مشق کے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ،پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ڈاکو گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران یہ ڈاکو گرفتار کیے ہیں۔ 

پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ 

شیر شاہ پولیس نے شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب سے اور سکھن پولیس نے دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے 2،2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار تمام ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو شہر میں مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll