Advertisement

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 17th 2024, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

ملتان : جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ہدف پاکستان کے سامنے رکھا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement