کھیل

سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست 

اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 19 2024، 8:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست 

پاکستان : پاکستان کے کھلاڑی اسجد اقبال سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو سے شکست کھاتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی۔ تاہم آٹھویں فریم میں 65 پوائنٹس کی واضح برتری کے باوجود وہ شکست کا شکار ہو گئے۔ نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہ دیا اور میچ پر اپنا قبضہ جمالیا۔ 

اسجد اقبال کے اسنوکر ورلڈ کپ میں پہنچنے نے پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی اور ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ اگرچہ وہ فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔