جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کا رکن منتخب

آئی اے ای اے کی 68ویں جنرل کانفرنس میں پاکستان کے لیے کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کا رکن منتخب
پاکستان بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کا رکن منتخب

اسلام آباد : پاکستان کو 21ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں آئی اے ای اے کے بصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی اے ای اے کی 68ویں جنرل کانفرنس میں پاکستان کے لیے کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ 

اس کے علاوہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے نامور ہسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری) کو بین الاقوامی سطح پر کینسر کی تشخیص، علاج اور علاقائی رکن ممالک کے ساتھ مہارت کے اشتراک میں اس کے کلیدی کردار کے اعتراف میں سراہا گیا۔

یہ اعتراف بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے خود 68ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر دو سائیڈ لائن ایونٹس میں شرکت کے دوران کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریز آف ہوپ اینکر سینٹرز تعلیم، تربیت، تحقیق، جدت اور کوالٹی ایشورنس جیسے اہم شعبوں میں پڑوسی ممالک کو ٹارگٹڈ سپورٹ کے ذریعے کینسر کی مساوی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی اے ای اے کے پہلے پانچ اینکر سینٹرز کا ایک سال مکمل ہونےکے موقع پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان مراکز کی جانب سے حاصل کی گئی پیشرفت کو نمایاں کیا جا سکے۔

تجارت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی  قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1285 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز اضافے کے بعد 2 ہزار 665 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر

امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت پنن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر

مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی ایک عدالت میں گورپتونت سنگھ پنن نے مودی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کردیا ہے ، مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سکھ علیحدگی پسندوں، خاص طور پر 'سکھ فار جسٹس' سے وابستہ افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ مقدمہ امریکی سرزمین پر سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر اور امریکی شہری، گرپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی ناکام سازش سے بھی منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اس مبینہ سازش میں ایک بھارتی سرکاری ملازم اور دیگر شامل ہیں۔ 

امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت پنن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کیا۔

سفارتی قوانین اور بین الاقوامی سرحدوں کی در اندازی عالمی سطح پر بھارت کی ناپاک اثر و رسوخ کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 گھنٹوں میں پنجاب  میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے ۔


ایک ہفتہ میں 528 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1371 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے107لاہور سے 6ڈینگی کے کیس رپورٹ گوجرانوالہ سے3جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے 2-2 کیس رپورٹ ہوئے ۔

جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll