مخصوص نشستوں کا معاملہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
الیکشن ترمیمی ایکٹ کے تحت آزاد امیدواروں کی سیاسی وابستگی سے متعلق عمل درآمد کیا جائے، سپیکر پنجاب اسمبلی


لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ اور پارلیمانی بالادستی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری جمہوری نظام کی بنیاد ہے اور سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں آزاد امیدواروں کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی اجازت دی۔
متن میں بتایا گیا کہ یہ امیدوار 2024 کے عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر چکے تھے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان امیدواروں کو دوبارہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی اجازت مل گئی ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری دی جبکہ صدر مملکت نے بھی 7 اگست کو الیکشن ایکٹ پر دستخط کیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے خط میں مزید لکھا کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہونے کے بعد امیدوار اب سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتے اور الیکشن کمیشن کو الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کروانا ہو گا۔
متن میں کہا گیا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد قانوناً ممکن نہیں ہے اور الیکشن کمیشن پر پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد لازم ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد امیدواروں کی سیاسی وابستگی سے متعلق ترمیمی الیکشن ایکٹ کے تحت عمل درآمد کا پابند ہے لہٰذا الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین و ترمیمی الیکشن ایکٹ پر مکمل اور بلاتاخیر عمل درآمد کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

