Advertisement

ٹک ٹاک کا جنون،فائرنگ سے  نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور زخمی کے بیان کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا 

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Sep 20th 2024, 8:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹک ٹاک کا جنون،فائرنگ سے  نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار

لاہور : ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق لیاقت آباد کے علاقے میں گزشتہ روز ایک نوجوان کو اس کے دوست کی فائرنگ سے آنکھ میں گولی لگی تھی، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم زخمی نوجوان تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمیر زخمی نوجوان احمد کا قریبی دوست تھا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عمیر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ احمد کے گھر کے باہر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی تھی۔ پولیس نے ملزم عمیر کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرلی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور زخمی کے بیان کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement