بینچ مارک 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ہزار 354 پوائنٹس پر جا پہنچا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رحجان دیکھا گیا ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ ایڈیکس 770 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 82 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 11 بجے بینچ مارک 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ہزار 354 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر اور ریفائنری سمیت منتخب شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ ایم ای بی ایل، یو بی ایل، اینگرو، ایف ایف سی سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں مثبت رجحان رہا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے اس رجحان کو گزشتہ روز حکومتی بانڈز کے شرح منافع میں کمی سے منسلک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ توقع کر رہی ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں تیزی سے کمی ہوگی۔
گزشتہ روز پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے تین سالہ مدت کے شرح منافع میں 335 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی کی گئی جبکہ حکومت نے ہدف سے 50 فیصد کم قرض لیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مثبت تبدیلیاں اس لیے سامنے آئی ہیں کیونکہ سرمایہ کار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کی توقع کر رہے ہیں۔
آئی ایم ایف بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کی 37 ماہ کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو ایجنڈے میں شامل کرے گا۔
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 5 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 5 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 5 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 11 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 4 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 11 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 9 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 10 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 11 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 10 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 12 hours ago