جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر فی اونس بڑھ کر 2 ہزار 612 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ 

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی سے سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی۔ اس طرح رواں سال کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 52 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 ہزار 939 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی کی ہفتہ وار سالانہ بنیادوں پر 12.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مہنگی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی، آلو، گڑ، جلانے کی لکڑی، ایل پی جی اور تازہ دودھ سمیت چکن، چاول، گوشت، گھی اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

سستی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوئی۔

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ کیلے، دال مسور، آٹا، انڈے اور سرسوں کا تیل سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مستحکم رہنے والی اشیاء : 

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ نازش جہانگیر کی  فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف  تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔

نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔

دو ماہ گزرنے کے باجود اداکارہ نازش جہانگیر نے نہ 25 لاکھ روپے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll