جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پنجاب میں فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ
پنجاب میں فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ سیف سٹی لاہور کے ترجمان کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 200، قصور میں 10، شیخوپورہ میں 15 اور ننکانہ صاحب میں 5 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں 7.7 ملین صارفین نے اس سروس کا استعمال کیا اور اوسط دستیابی 98.7 فیصد رہی۔شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ کی زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفت وائی فائی سروس سے شہریوں کو تعلیم، کاروبار اور سماجی رابطوں میں سہولت ہو رہی ہے۔ پنجاب حکومت کا مقصد صوبے کو ڈیجیٹل صوبہ بنانا ہے اور مفت وائی فائی سروس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان

پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا، آرمی چیف کا کراچی کور کا دورہ

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے تاجروں اور کاروبار شخصیات نے مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر ایس آئی ایف سی پر اظہار اعتماد کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا، آرمی چیف کا کراچی کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں، پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ جہاں انہیں پاک فوج کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور کلیدی تربیتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے، سب کو پاکستان کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد اور یقین رکھنا چاہیے، پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں، پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے تاجروں اور کاروبار شخصیات نے مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر ایس آئی ایف سی پر اظہار اعتماد کیا۔

آرمی چیف نےملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کی تعریف کی، شرکاء نے بھی ایس آئی ایف سی پراعتماد کااظہارکیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے معاشرے میں مایوسی پھیلانےوالوں کوشکست دی گئی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، اس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا ہے، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔


وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی شرع نمو میں اضافے کے لیے کاروباری برادری کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نےچین،برطانیہ،سعودی عرب اوریواےای کےکردارکی تعریف بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہندوستان عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو قریبی دوست شمار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہندوستان عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی، قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بہت سے ممالک نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی قرارداد کی حمایت کی ہے ، اسرائیل کے لیے فلسطینی سرزمین پر اس کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو قریبی دوست شمار کرتے ہیں۔

مسلمانوں کے طرف بی جے پی کی پالیسیاں اور اسرائیلی حملوں کی حمایت ایک دانستہ حکمت عملی ہے۔ 

بھارت کا اجتناب غیر جانبداری نہیں ہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے، جو اپنے نئے بہترین دوست اسرائیل کو ناراض کرنے سے ڈرتا ہے ۔ 

ہندوستان کی جانب سے ووٹنگ سے اجتناب کیا گیا ہے، اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان نے برکس گروپ کے بقیہ ممالک اور جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک سے تعلق توڑ دیا۔

مسلمانوں کے طرف بی جے پی کی پالیسیاں اور اسرائیلی حملوں کی حمایت ایک دانستہ حکمت عملی ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll