”چین آف لائٹ“ دراصل نصرت فتح علی خان اور ان کی قوال پارٹی کی اس سے پہلے کبھی نہ سنی گئی ریکارڈنگز کا مجموعہ ہے


پاکستان کے لیجنڈری قوال اور موسیقار نصرت فتح علی خان کا ایک گمشدہ البم ”چین آف لائٹ“ یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
”چین آف لائٹ“ دراصل نصرت فتح علی خان اور ان کی قوال پارٹی کی اس سے پہلے کبھی نہ سنی گئی ریکارڈنگز کا مجموعہ ہے، جو 1990 میں ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس مجموعے کے اصل اینالاگ ٹیپس کو احتیاط سے بحال کیا گیا ہے۔اس البم میں کلاسک ”یا اللہ یا رحمان“ کے ساتھ ساتھ ’یا غوث یا میراں“ کی معروف پرفارمنس بھی شامل ہے۔
برٹش کونسل نےالبم کی لانچنگ تقریبات اسلام آباد، لاہور، کراچی، مانچسٹر، برمنگھم، لندن اور پیرس میں منعقدہ کروا کر اس منصوبے کی حمایت کی۔یہ پروجیکٹ پاکستان میں قائم ”سائینا بشیر اسٹوڈیوز“ کے اشتراک سے جاری کیا گیا ہے، جو نصرت فتح علی خان کی ”استاد“ نامی ایک دستاویزی فلم پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ”استاد“ دستاویزی فلم 2025 کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
مرحوم نصرت فتح علی خان کو عالمی سطح پر موسیقی کی تاریخ کی عظیم ترین آوازوں میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور انہوں نے قوالی اور صوفی موسیقی کی روایت کو مغربی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اپنی زندگی میں، انہوں نے بہت سے مغربی موسیقاروں کے ساتھ تعاون کیا، جن میں پیٹر گیبریل، مرکزی گلوکار، پرائمری گیت نگار اور راک بینڈ پرل جیم کے تین گٹارسٹوں میں سے ایک ایڈی ویڈر، اور مائیکل بروک شامل ہیں۔

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- ایک گھنٹہ قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 3 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 40 منٹ قبل