دنیا
اسرائیلی فوج کے لبنان میں شدید حملے، 356 افراد شہید
حزب اللہ نے اتوار کے روز شمالی اور وسطی اسرائیل پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا، جس میں 50 کلو میٹر جنوب کی طرف کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی فوج نے لبنان میں شدید حملے کیے ہیں اور بیکا وادی میں بھی شدید بمباری کرتے ہوئے حزب االلہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی نیوزایجنسی کاکہنا ہے کہ نبیتاہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے آدھے گھنٹے کے دوران 180 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں ، ان حملوں میں 356 افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے لبنان میں شہریوں کو حزب اللہ کے ٹھکانوں کے اطراف سے نقل مکانی کا حکم دیا۔
دوسری جانب غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت اللحم میں ایک لڑکی سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گاؤں سے بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
ادھر حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر کئی حملے کیے ہیں، جن میں مقبوضہ لبنانی شبعا فارمز اور شمالی اسرائیل کے علاقے شامل ہیں۔
حزب اللہ نے اتوار کے روز شمالی اور وسطی اسرائیل پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا، جس میں 50 کلو میٹر جنوب کی طرف کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دنیا
تمام باغی گروپوں کو چاہیے کہ ملکر شام میں اقتدار کی منتقلی کو شفاف بنائیں،انٹونی بلنکن
روس نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہناہے کہ شام میں تمام گروپس ملکر پرامن انتقال اقتدار کو شفاف بنائیں۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعدبعدشامی شہریوں میں مثبت امید پیدا ہوئی، امریکا شامی جنگجو گروپس کے بیانات کو نہایت قریب سے واچ کر رہا ہے، امریکا بیانات کی بجائےعملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کےحصول کیلئے تحفظات بتانےچاہئیں۔
جبکہ شام کی موجودہ صورتحال پر کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا بشارالاسد اپنے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوئے، کینیڈا بشارالاسد کو عالمی عدالت میں جرائم پرجوابدہ ٹھہرائے گا۔
جبکہ دوسری جانب روس نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور وہاں اقوام متحدہ کی غیر فوجی علاقے (بفر زون) پر بات کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بشار الاسد شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد طیارے میں اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے جہاں انھیں سیاسی پناہ دیدی گئی۔
پاکستان
فوجی عدالتوں کو سویلینز کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
آئینی بینچ نے حکومت کی فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا یہ کہنا ہی غلط ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، آرمی ایکٹ مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیز کے ملازمین پر بھی لاگو ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وہ تو سویلین کی الگ قسم ہوتی ہے جو آرڈیننس فیکٹری وغیرہ میں کام کرتے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ جی بالکل! آرمی ایکٹ سویلین کی کیٹیگری کی بات ہی کرتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کا کیس مگر آرمی ایکٹ کی اس شق میں نہیں آتا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کور کمانڈرز جب اپنے گھر کو بطور دفتر استعمال کریں تو کیا اسے دفتر ڈکلیئر کرتے ہیں؟ یہ بات کتنی درست ہے کہ یہ آئیڈیا بعد میں آیا کور کمانڈر کا گھر بھی دفتر تھا، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں ایسے کسی نوٹیفکیشن کی طرف نہیں جا رہا۔
جسٹس نعیم افغان نے سوال کیا کہ یہ بتائیں انسداد دہشت گردی عدالتوں نے ملزمان کی ملٹری کو حوالگی کیسے دی؟ کیا اے ٹی سی کورٹس کا وجوہات پر مبنی کوئی آرڈر موجود ہے؟ آپ یہ سوال نوٹ کر لیں بے شک آخر میں اس کا جواب دیں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں بھی جسٹس منیب اختر کے تحریر کردہ فیصلے کے کچھ حصوں پر اعتراض ہے، اس پر دلائل دوں گا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اے پی ایس پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کیسے چلا تھا؟ وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا کہ اکیسویں ترمیم ہوئی تھی جس کے بعد ٹرائل ہوا تھا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت تو سویلین کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے حفیظ اللہ نیازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی ملاقات کرائی جا رہی ہے؟ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جی ملاقات ہو رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے سبب یرغمالی صورت حال سے دو چار ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہاں تقریر نہ کریں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں کو ٹرائل کے فیصلے سنانے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا نہیں کر سکتے، فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کا مطلب فوجی عدالتوں کا اختیار تسلیم کرنا ہو گا، اس لیے ہم ایسا نہیں کر سکتے۔
بعدازاں آئینی بنچ نے حکومت کی فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی اور ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
آئینی بینچ نے حکومت کی فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
پاکستان
اپوزیشن لیڈر کی راہداری ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاورہائی کورٹ نے عمر ایوب کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کر لی
پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے عمر ایوب کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائے۔
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ پرفارمنس کرنے پر آمادہ
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
علاقائی 2 دن پہلے
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
شامی باغیوں کابشار الاسدکی حکومت کے خاتمے کا اعلان، تمام قیدیوں کے لیے عام معافی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے