جی این این سوشل

پاکستان

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانے تھانا مناواں میں مقدمہ درج کیا جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور شاہد خٹک سمیت دیگربلوا کرتے ہوئے آگے نکل گئے، علی امین کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

خیال رہے کہ 21 ستمبر کو لاہور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جلسہ ختم ہونے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے تھے۔

وہاں موجود کارکن انہیں دیکھ کر جوش میں آ گئے تھے، علی امین گاڑی سے باہر نکلے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا اور کارکنوں سے گفتگو بھی کی پھر روانہ ہوئے۔

اس سے قبل وہ فیروزوالا پہنچ کر رکاوٹ کیلئے کھڑی گاڑی کو دیکھ کر طیش میں آ گئے تھے، اپنی گن سے گاڑی کا شیشہ توڑا تھا۔

دنیا

ہندوتوا کی عالمی رسائی: ذات پات کی تفریق اور مغرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندو انتہا پسند بھی مودی کی حمایت میں مغربی ممالک میں ذات پات پر مبنی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہندوتوا کی عالمی رسائی: ذات پات کی تفریق اور مغرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مودی سرکار پچھلی ایک دہائی سے اپنی انتہاپسند پالیسیوں کی وجہ خطے کا امن تباہ کر رہی ہے ، 2014 سے مودی کا ہندوتوا نظریہ مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہا ہے ۔ 

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندو انتہا پسند بھی مودی کی حمایت میں مغربی ممالک میں ذات پات پر مبنی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں ۔ 

اونچی ذات کے ہندو مغربی ملکوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں مثلآ دلت ہندؤوں کو دبانے میں ملوث ہیں،مودی کے حمایتی مغربی ممالک میں مسلمانوں کو عالمی سطح پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

مودی سرکار کے زیر سایہ مسلمانوں اور دلتوں کی مظلومیت عالمی برادری سے چھپانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں ، مودی کے حمایتی انتہا پسند ہندو اور بھارتی ڈاسپورا مغربی پالیسی سازوں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی کر رہے ہیں ۔ 

اگست 2019 سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کی داستان رقم کر چکا ہے ، انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو مغربی ملکوں میں چھپانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ 

بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف مسلسل ظلم و ستم میں مغربی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعاون میں مصروف ہیں ۔ 

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں دلتوں اور مسلمانوں کی مظلومیت پر عالمی سطح پر خاموشی انتہائی تشویشناک ہے ۔ 

 کب تک مودی سرکار کشمیریوں اور اقلیتوں کو اُن کے بنیادی حقوق سے محروم کیے رکھے گی؟

مودی کی قیادت میں بھارت کی مسلم مخالف پالیسیوں کا فروغ مثلاً بھارتی مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے لئے شہری ترمیمی بل جیسے گھناؤنے بل بھی پاس کے جا رہے ہیں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت ، 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد41 ہزار 534 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی سفاکیت میں 96 ہزار 92 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت ، 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی شہید

اسرائیل کی رفاہ ، وسطی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے، خان یونس میں 5، رفاہ میں 7 اور شمالی علاقے میں  ایک   معصوم بچہ اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنا۔ 

غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائی میں 2 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، اسرائیلی آرمی کی مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران درجنوں فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد41 ہزار 534 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی سفاکیت میں 96 ہزار 92 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی باکسر  عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

بنکاک: ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔

بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔

باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے اور بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll