پاکستان

وزيراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزيراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 24th 2024, 9:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزيراعظم  اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزيراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔

وزيراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے جبکہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف دوست ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم پاک امریکا بزنس کونسل اور پاکستانی بینکرز سے بھی ملیں گے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے.

وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی بینک کے صدر اورعالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔