جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دے دی

ابو ظہبی :ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 31رنز سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دے دی
پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر مقرر اورز میں  180رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 59رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ خوشدل شاہ 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے  جبکہ جونسن چارلس 41 رنز کا اپنی ٹیم کے رنز میں اضافہ کرسکے ۔

اسلام آباد یونا ئٹیڈ کی طرف سے فہیم اشرف نے چار اووز میں 35رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاداب خان نے 25رنز کے عوض دو وکٹیں لیں 

 

حدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز بنا سکی اسلام آباد یو نائٹیڈ کی طرف سے عثمان خواجہ 70رنز کے ساتھ ٹاپ سکور رہے جبکہ حسین طلعت 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان بغیر رنز بنائے پولین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے چار اورز میں 17رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیسنگ مزربانی نے4اورز میں 31رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے سہیل تنویرکو  مین آف دی میچ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں، قومی ادارہ برائے صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک حکام نے بتایا کہ کراچی شرقی اور سجاول کے اضلاع میں تازہ ترین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، مزید کہا کہ رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں پولیو کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 22 بلوچستان اور سندھ سے جبکہ 2 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ پاکستانی بچوں کو اب بھی ایک ایسی بیماری کا خطرہ لاحق ہے جسے دستیاب پولیو ویکسین کی مدد سے آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، اگر کوئی بچہ اس کا شکار ہو جائے تو بچہ ساری زندگی کے لیے مفلوج ہو جاتا ہے، بار بار پولیو ویکسینیشن بچوں کو اس خوفناک بیماری کے فالج کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام والدین، اساتذہ، بزرگوں اور پڑوسیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھیں اور تمام بچوں کو فوری طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ کہیں بھی کوئی بچہ اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ پاکستان میں تمام بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll