پاکستان

وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے منی بجٹ لانے کی افواہوں کو مسترد کردیا

ایف بی آر حکام نے کہا کہ 60 میں سے 25 لاکھ فائلرز زیر انکم والے ہیں، ہمارا اندازہ ہے کہ ملک میں فائلرز کروڑ سے زیادہ نہیں ہوسکتے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 26 2024، 12:08 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے منی بجٹ لانے کی افواہوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے منی بجٹ لانے کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے استفسار کیا کہ کیا کوئی منی بجٹ آ رہا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے جواب دیا کہ مجھے منی بجٹ کے حوالے سے کوئی آئیڈیا نہیں جب کہ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ یا منی بجٹ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، صرف کچھ قسم کی پابندیوں کی طرف ہی جائیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے آڈٹ فرم خریدنے کی ضرورت کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا جس پر ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اس وقت فائلرز کی تعداد 60 لاکھ ہوچکی ہے۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ 60 میں سے 25 لاکھ فائلرز زیر انکم والے ہیں، ہمارا اندازہ ہے کہ ملک میں فائلرز کروڑ سے زیادہ نہیں ہوسکتے جب کہ اس وقت ریٹیلرز 20 لاکھ کے قریب ہیں جن میں سے ٹیکس نیٹ میں بھی ہیں۔