اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا، شہباز شریف
کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے، وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔
سلامتی کونسل میں "لیڈرشپ فار پیس مباحثے" سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کو روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی، خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کونسل کو افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، نئے ہتھیاروں اور اے آئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے۔
سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 4 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 44 منٹ قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 4 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 24 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 6 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 5 گھنٹے قبل