جرم
سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی
اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہرے قتل میں ملوث مقامی شہری احمد بن صالح بن علی آل حسن کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا۔ شہری نے اپنے ہم وطن ابراہیم بن محمد بن احمد الشریف اور ان کی بہن نورہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
علاقائی
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتایا گیا ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
تجارت
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے
لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تفریح 25 منٹ پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان