- Home
- News
کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا دانش کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور
عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں گرفتار ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔
اس سے قبل انسداد منشیات کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جسے ملزمہ کے وکیل نے سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم سیشن عدالت نے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، بعد ازاں ملزمہ نے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔
حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز ٹریفک حادثے میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
سماعت کے دوران زخمی شہری کے وکیل نے کہا کہ زخمیوں کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی تھی۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 منٹ قبل
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 12 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 42 منٹ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 33 منٹ قبل