7.6 شدت کے تباہ کن زلزلے میں 19 ہزار بچوں سمیت 87 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے


8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے۔
19 سال قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.6 تھی۔
پاکستانی قوم اس سلسلے میں آج اپنے پیاروں کی برسی منا رہی ہے، خوفناک زلزلہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، زلزلے نے لمحوں میں بستیاں زمین بوس کر دی تھیں۔
8 اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں قیامت صغریٰ برپا کرنے والے 7.6 شدت کے تباہ کن زلزلے میں 19 ہزار بچوں سمیت 87 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، یہ سانحہ 35 لاکھ افراد کو بے گھر بھی کر گیا، جبکہ مجموعی طور پر 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔
مظفرآباد اور بالاکوٹ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے شہر تھے، دیگر متاثرہ علاقوں میں باغ، راولاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ناران کاغان اور اسلام آباد شامل تھے، زلزلے سے 6 لاکھ مکانات، 17 ہزار سکول اور ہسپتالوں سمیت 78 ہزار عمارتیں بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔
پہاڑی علاقے میں زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مواصلات کا نظام بھی تباہ ہوا اور مجموعی طور پر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 5 ارب ڈالر لگایا گیا۔
زلزلے کے بعد 14705 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 7742 آزاد کشمیر میں تھے جن میں سے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں لیکن 19 سال بعد بھی نیو بالاکوٹ سٹی سمیت آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔

سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشہ، ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری
- 10 minutes ago

پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار حادثے میں 15 افراد ہلاک
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- an hour ago

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- 4 hours ago

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں مبینہ ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی
- 2 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- an hour ago

بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلہ چھوڑ دیا
- 14 minutes ago

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- 4 hours ago

پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام
- an hour ago

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- 4 hours ago

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 4 hours ago

پنجاب: دریاؤں میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے پنجاب کے کئی شہروں میں ہولناک تباہی مچا دی
- 3 hours ago