جی این این سوشل

جرم

رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن، مزید دو ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والے ڈکوؤں میں نصیر عرف میلہ لٹھانی اور طارق جھکرانی شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن، مزید دو ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن، مزید دو ڈاکو ہلاک

پنجاب پولیس کا رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث کچہ ایریا کے مزید دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکوؤں میں نصیر عرف میلہ لٹھانی اور طارق جھکرانی شامل ہیں، ہلاک ڈاکو نصیر عرف میلہ لتھانی بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے چوک شہباز پور کے علاقے میں کچہ کریمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر شدید فائرنگ شروع کر دی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کی شہادت، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھےجبکہ  ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں فرار ہو گئے۔

پاکستان

الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں۔

تفصیلات کےمطابق  پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم وہ ہر کام نہیں کریں گے، جو یہ سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، میرا ان سب جماعتوں سے سوال ہے کہ کیا آپ ملک کے حالات بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح  کیلئے کام کرسکتی ہیں، ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، صوبے سے وفاق پر حملہ کرنا بھی سیاست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں آدھے سے زیادہ لوگ ہارے ہوئے بیٹھے ہیں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ  دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماوں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں  اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید

 فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں ’’آٹھ سکولوں ‘‘کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے، حملے کے بعد 14 افراد لاپتا ہیں، لگتا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت نے بتایا تھا کہ جبالیا شہر پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد شہید ہو گئے۔

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے بتایا ہے کہ جبالیہ پر اسرائیلی بم باری شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہزاروں افراد کیمپ میں محصور ہو گئے ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے کی اس مہم کا مقصد حماس کو اپنی صفیں از سر نو ترتیب دینے سے روکنا ہے۔

7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدجبکہ 97 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

یا د رہے کہ جبالیہ شمالی علاقہ ہے جو غزہ میں تاریخی طور پر سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ ہے۔

کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس کا م میں 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll