پاکستان
آئینی ترامیم،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں
مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے
آئینی ترامیم،حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شیئر کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔
ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔
تفریح
معروف گلوکارعاطف اسلم کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار
عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں
معروف گلوکارعاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نےسعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیاکہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ کریں گے یا نہیں کریں گے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
خیال رہےکہ عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں۔
تفریح
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نے ہانیہ عامر سے شاہ رخ خان سے ملنے کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیے۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی
ایک بیان میں نیتن یاہونے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے بھی کرسکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہے ۔
نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ۔
اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تفریح 21 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی