تجارت

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور

380 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 9 2024، 10:25 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں  نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ای)نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، 100 انڈیکس پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ای میں 380 سے زائد پوائنٹس ہوا، جس کے ساتھ 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین اس تیزی کی وجہ مثبت معاشی اشاریوں اور تیل اور گیس کے شعبے میں بھاری خریداری کو قرار دے رہے ہیں۔

منگل کو 448 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 میں اضافہ، 194 میں کمی جبکہ 61 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں 446 کمپنیز کے 84 کروڑ 87 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا، جس میں سے 217 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 1 سو 67 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 62 کمپنیز کے شیئرز میں استحکام رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔