عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ بانی چیئرمین کی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سمن رفعت امتیاز نے عمران خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل کو دیگر پہلوؤں پر بھی غور کرنے کی ہدایت کی۔
جسٹس سمن نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں عدالتی حکم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی تھی اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس بنچ میں توہین عدالت کی درخواست کی جائے۔
دوران سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں توہین عدالت کی درخواست اس کیس میں نہیں بنتی، میں نوٹس جاری کر دیتی ہوں لیکن میں مطمئن نہیں ہوں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنا رکھا ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 14 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 12 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 14 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 10 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 13 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 10 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 12 گھنٹے قبل