جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ژوب کے علاقے سبکزئی میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیاجاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے یا حادثاتی طور پر ہوا، یہ معلوم نہیں ہو سکا۔

صحت

اسرائیل غزہ میں جان بوجھ کر طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے ، اقوام متحدہ

غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ میں جان بوجھ کر طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔

اقوام متحدہ کے انکوائری کے بیان میں اسرائیلی فورسز پر جان بوجھ کر طبی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور مریضوں کے محصور غزہ کی پٹی سے نکلنے کے اجازت نامے پر پابندی لگانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے ایک انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے محصور غزہ میں طبی عملے اور تنصیبات پر بے دریغ اور جان بوجھ کر حملے کیے ہیں۔

نوی پلے نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو ان حملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے، جو صحت کے نظام کی تباہی سے بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر دوچار ہیں۔

ادھر غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک

تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم،  11 افراد فائرنگ سے ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : 20 کلو گرام  آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

 لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے۔

بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں۔

صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے۔ بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔

چند بڑے ادارے مل کر  ایسی کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll