پاکستان

نفرت پھیلانے اور نسلی تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے واضح کیا کہ کالعدم تنظیموں کے سولت کاروں اور مددگاروں کو بھی قانون کے مطابق ایسی ہی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 10th 2024, 12:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نفرت پھیلانے اور نسلی تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر کسی کو اعتراض نہیں تاہم نفرت پھیلانے اور نسلی تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وہ آج (بدھ کو )اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے تناظر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا پی ٹی ایم کا فی عرصہ سے ریاستی اداروں اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی ایم پر پابندی کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں نے بالترتیب چون اور چونتیس افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا ہے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ کالعدم تنظیموں کے سولت کاروں اور مددگاروں کو بھی قانون کے مطابق ایسی ہی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔