ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے، اسے کنکریٹ سے بچانا سب کی ذمہ داری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 9 2024، 11:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت روزانہ نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں لیڈر شپ ڈیولپمنٹ انڑن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے کام کرنے پر خوشی ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب حکومت روزانہ نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں، کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا، جیل میں ڈیتھ سیل میں رہی، رہا ہونے کے بعد گھر میں زیادہ وقت سرسبز ماحول میں رہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں، نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر کے خوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے، اسے کنکریٹ سے بچانا سب کی ذمہ داری ہے، پاکستانیوں کی یہ پہچان نہیں ہو سکتی کہ ہم بےزبانوں پر ظلم کریں۔