کھیل
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز بناسکی۔کاویشا دلہاری 21 انوشکا سنجیوانی 20 اور اما کنچیوانی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ انکے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ بھارت کی طرف سے ارون دھتی ریڈی اور آشا سوبھانا نے 3، 3 رینوکا سنگھ نے 2، دپیتی شرما اور شریانکا پاٹل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔سری لنکا کی طرف سے چماری اتھاپٹو اور اما کنچنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان
اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے
پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے
سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی نامزدگی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ارکا ن کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے ہے،حکومت کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شبلی فراز کونامزد کیا گیا ہے۔
دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔
جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی نشست کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی نے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیاہے۔
پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔
دنیا
سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 فراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد امدادی کارکنوں نے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اورکٹرز کی مدد سے سریا کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو باہرنکالا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ریلوے حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر نو کا کام موسم گرما میں مکمل کیا گیا تھا تاہم گرنے والا حصے کی مرمت نہیں کی گئی تھی۔ حادثے کے وقت ریلوے اسٹیشن پر بنے بیچز پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
پاکستان
پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے
اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے
پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔
عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم