ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے 800 زائد رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے بعد پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی
انگلیڈ کو پہلی اننگز میں 267 رنز کی برتری حاصل ہے


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہیری بروکس کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی سنچریوں کی بدولت اپنی پہلی اننگز 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے اننگز میں 267 رنز کی برتری حاصل کرلی، جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں،اننگز میں 800 سے زائد رنز بنانے کا اس سے قبل آخری کارنامہ سری لنکا کا تھا، سری لنکا نے 1997 میں انڈیا کے خلاف 952/6 بنائے تھے۔
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انگلینڈ نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 اور 1930 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 849 رنز بنائے تھے،تاریخ میں 800 سے زائد کے چار ٹوٹل میں سے تین انگلینڈ کے ہیں۔
اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کھیل کے چوتھے روز اپنی اننگز کا 496 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلش بلے بازوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کیے، جو روٹ نے ٹیسٹ کریئر کی چھٹی اور ہیری بروک نے پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔
جو روٹ نے اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کرکے الیسٹر کک سے ایک اور ریکارڈ بھی چھین لیا وہ اب انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کرلیا، اس سے پہلے ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 254 رنز تھا جو انہوں نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ہی بنایا تھا۔
دوسری جانب ہیری بروک جو پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی اننگز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ پہلے ہی قائم کرچکے تھے، اب اپنی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں بھی کامیاب ہوئے ہوگئے۔
دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کے خلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، ہیری بروک نے اپنی پہلی ڈبل سنچری کو ٹرپل سنچری میں تبدیل کیا اور وہ 322 گیندوں پر 317 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے۔
ملتان ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز توڑنے والے جو روٹ نے اپنے کریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور وہ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، اس کے علاوہ جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اس طرح انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 823 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کے خلاف 267 رنز کی سبقت حاصل کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ اور صائم ایوب نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب انگلینڈ کا 267 رنز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنالیے۔
صائم ایوب 13 اور شان مسعود 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 8 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 8 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 8 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago





.webp&w=3840&q=75)


