- Home
- News
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
سربراہ اجلاس سے قبل نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس میں کانفرنس کے تمام پہلوؤں کو حتمی شکل دی جائے گی
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایس سی او اجلاس کے لئے آج فل ڈریس ریہرسل کی جا رہی ہے، اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں سربراہان حکومت کی بیٹھک ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس سی او سمٹ کے لئے سربراہان حکومت 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، 15 اکتوبر کی شام میزبان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تنظیم کے 10 رکن ممالک شریک ہوں گے، منگولیا بطور مبصر اور ترکمنستان کے مندوبین بطور خصوصی مہمان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کی صبح ایس سی او کانفرنس کا باقاعدہ اغاز ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سمٹ کی صدارت کریں گے، ایس سی او اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف دیگر سربراہان اور نمائندے خطاب کریں گے۔
اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ ، روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن اور ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کانفرنس میں اپنے ملک بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس کے بعد ایس سی او ممالک کی جانب سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت اور باہمہ روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، پاکستان کے بعد روس ایس سی او کی صدارت سنبھالے گا۔
سربراہ اجلاس سے قبل نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس میں کانفرنس کے تمام پہلوؤں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 27 منٹ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 7 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 36 منٹ قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 : نیوٹرل وینیو کے معاملے پر پاکستان اور بھارت درمیان اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل