Advertisement

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک

تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 12 2024، 7:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم،  11 افراد فائرنگ سے ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement